13 اکتوبر، 2024، 7:26 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85626741
T T
0 Persons

لیبلز

ایران میں اسٹیم سیل سے علاج میں 75 فیصد کامیابی

 اردبیل- ارنا- رویان اسٹیم سیل ٹیکنالوجی سینٹر کے ایم ڈی نے بتایا ہے کہ ملک میں اسٹیم سیل سے معالجے میں کامیابی کا تناسب 75 فیصد سے تجاوز کرگیا ہے

ارنا کے مطابق ڈاکٹر مرتضی ضرابی نے اتوار کو اردبیل میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ حالیہ برسوں کے دوران اسٹیم سیل پر کافی توجہ دی گئی ہے ۔

انھوں نے کہا کہ  اس وقت ملک میں 2 کارڈ بلڈ بینک  (Cord Blood Bank)

 کام کررہے ہیں جن میں 215 نوزائیدہ بچوں کے کارڈ بلڈ  موجود ہیں ۔

انھوں نے کہا کہ  نوزائیدہ بچوں کے والدین اگر چاہیں تو اپنے بچوں کے کارڈ بلڈ  کو ان بینکوں میں معاہدے پر دستخط کے بعد رکھ سکتے ہیں۔  

رویان اسٹیم سیل ٹیکنالوجی سینٹر کے مینیجنگ ڈائریکٹر نے کہا کہ  اس وقت ملک میں مجموعی طورپر، ایم ایس، الزائمر اور خون کے کینسر سمیت 80 بیماریوں کا اسٹیم سیل ٹیکنالوجی کے ذریعے علاج کیا جاسکتا ہے۔  

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .